Advertisement

بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ میں مستقل مزاجی آئی، اے بی ڈی ویلیئرز

بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ میں مستقل مزاجی آئی، اے بی ڈی ویلیئرز

بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ میں مستقل مزاجی آئی، اے بی ڈی ویلیئرز

سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن ہمیشہ سے مشکلات کا شکار رہی ہے لیکن بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں مستقل مزاجی آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیا جس میں بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں، جب میں نے پہلی بار انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا تھا تو تب ہی میں کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا کھیل سکتا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کہتے ہیں کہ ٹیموں پر ہمیشہ ایسا مشکل وقت آتا ہے جب اس کے اہم کھلاڑی پرفارم نہیں کرپاتے لیکن بابر اعظم پاکستان کی کامیابیوں میں اہم اضافہ ہے۔

سابق جنوبی افریقی بیٹر کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا سامنے آنا حوصلہ افزا بات ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حالیہ کچھ میچز میں خراب پرفارمنس رہی ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

کئی سابقہ کھلاڑیوں نے بابر اعظم کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں جب کہ کئی ایسے بھی سابقہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے بابر اعظم کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version