Advertisement

پاکستان 1992 ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات کو دہرانے کے لیے ایک قدم دور

پاکستان 1992 ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات کو دہرانے کے لیے ایک قدم دور

پاکستان 1992 ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات کو دہرانے کے لیے ایک قدم دور

میلرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اگر ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے میچز کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے کیونکہ 1992 ورلڈ کپ کی طرح رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بہت سی مماثلتیں دیکھی گئی ہیں۔

1992 ورلڈ کپ کی اگر ہم بات کریں تو پاکستان ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا افتتاحی میچ ہارگیا تھا جب کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہی کھیلا جس میں انہیں شکست ہوئی۔

عمران خان کی قیادت میں بھی پاکستان کو اپنے گروپ مرحلے کے میچز میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جب کہ بابر اعظم کی ٹیم کو بھی گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

1992 ورلڈ کپ اور رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑی ہے جب کہ پاکستان نے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ایک اور مماثلت ہم دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان کی ٹیم نے 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

Advertisement

جیسا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے تو کیا پاکستان 1992 کی طرح دوبارہ انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بے تاج بادشاہ بنے گا یا انگلینڈ اپنا 30 سالہ پرانا بدلہ ہم سے لے گا؟ اس کا فیصلہ اتوار کو ہونے والے میچ میں ہی ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Next Article
Exit mobile version