Advertisement

ہم نے اس ورلڈ کپ سے بہت کچھ سیکھا ہے، حارث رؤف

ہم نے اس ورلڈ کپ سے بہت کچھ سیکھا ہے، حارث رؤف

ہم نے اس ورلڈ کپ سے بہت کچھ سیکھا ہے، حارث رؤف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ انگلینڈ کے لیے مقررہ ہدف حاصل کرنا آسان ہوگا۔

اس کی بڑی وجہ سیمی فائنل میں ان کی جارحانہ بلے بازی تھی جس کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو 16 اوورز میں 170 رنز کا ہدف حاصل کرکے شکست دی تھی۔

اس کے برعکس انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ایک ایک رنز حاصل کرنا مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ پاکستان کا بولنگ اٹیک تھا جب کہ قومی بولرز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے تجربے کے بارے میں ایک ویڈیو پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف حالات میں کھیلے اور ہمارے سفر میں اتار چڑھاؤں آتے رہے لیکن ہم نے اس ورلڈ کپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ہم سیمی فائنل میں جگہ بنالیں گے اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد ہم نے ٹورنامنٹ میں واپسی کی، جس طرح سے ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اس نے ہمیں بہت زیادہ اعتماد دیا لیکن بدقسمتی سے ہم فائنل میں ہار گئے۔

حارث رؤف کہتے ہیں ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ٹیم ایک ساتھ رہی، ہم سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

Advertisement

فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم ہمیں بہت زیادہ اعتماد دیتے ہیں، میں پاکستانی شائقین اور آسٹریلیا میں موجود شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور فائنل کا لطف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیتے ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان اب یکم دسمبر سے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

شاہین آفریدی کو انجری کے سبب سیریز میں آرام دیا جائے گا جب کہ ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں حارث رؤف کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version