بابر اعظم کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

بابر اعظم کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا تھا کہ ’عمران خان پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کپتان کی حفاظت کرے اور ہمارے پیارے پاکستان کو محفوط رکھے‘۔
Strongly condemn this heinous attack on @ImranKhanPTI. May Allah keep Kaptaan safe and protect our beloved Pakistan, Ameen.
— Babar Azam (@babarazam258) November 3, 2022
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News