Advertisement

نسیم شاہ اب بھی جیمز اینڈرسن سے سیکھنے کے لیے بے تاب

نسیم شاہ اب بھی جیمز اینڈرسن سے سیکھنے کے لیے بے تاب

نسیم شاہ اب بھی جیمز اینڈرسن سے سیکھنے کے لیے بے تاب

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے جب 2003 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تو اس وقت نسیم شاہ کی عمر بمشکل 3 ماہ ہوگی۔ 19 سالہ نسیم شاہ کا جیمز اینڈرسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تجربہ کار بولر سے سیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے بعد نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’جیمز اینڈرسن ایک لیجنڈ ہیں، میں نے ان سے سیکھا ہے اور آئندہ بھی سیکھتا رہوں گا‘۔

نسیم شاہ نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈٰیبیو کرنے کے بعد تیزی سے ترقی کی ہے جب کہ صرف 17 سال سے بھی کم عمر میں وہ ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے بھی سب سے کم عمر بولر ہیں۔

Advertisement

نسیم شاہ کہتے ہیں کہ ’میرے خیال میں جیمز اینڈرسن کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ وہ اب بھی کھیل رہے ہیں اور بہت فٹ ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنی محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ بولنگ کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں اور دنیا میں ہر جگہ کھیل چکے ہیں، اس لیے وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں‘۔

نسیم شاہ اپنے بولنگ پارٹنر شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے چیلنج کو قبول کیا ہے۔

اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’شاہین آفریدی جب سری لنکا کے خلاف جولائی میں زخمی ہوئے تھے تو اس کے بعد بھی میں نے ذمہ داری اٹھائی تھی اور اب میں دوبارہ اس کے لیے تیار ہوں‘۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا ’جب آپ کا بہترین بولر زخمی ہوجائے تو اس سے ٹیم کو بڑا فرق پڑتا ہے، اس لیے ہمیں یہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی اور نئی گیند کو اچھی طرح سے استعمال کرنا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے علاوہ پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور محمد علی بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version