Advertisement

شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے لیے قومی ٹیم کو مفید مشورہ

شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے لیے قومی ٹیم کو مفید مشورہ

شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے لیے قومی ٹیم کو مفید مشورہ

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے لیے قومی ٹیم کو بہادری سے لڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں انگلینڈ کو شکست دینے کی اہلیت ہے، اگر ہارنے کا خوف دل سے نکال کر کھیلیں تو یہ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہم پلہ ہیں لیکن اس میچ میں فیلڈنگ اہم فرق ثابت ہوسکتی ہے جب کہ سیمی فائنل میں پاکستان اپنی بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے جیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بولرز نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کیا لیکن ہمیں بولرز کو کم از کم 160 رنز بناکر دینا ہوں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ شکر ہے کہ حارث کو اوپر کھلایا جارہا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے مخالف بولرز پر پریشر آجاتا ہے۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ملک میں کرکٹ کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آتی ہے اور اگر پاکستان ٹرافی جیت کر لاتا ہے تو اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھ کر مزہ آرہا ہے لیکن اس مرتبہ کوالیفائی کرنا 1992 ورلڈ کپ سے بھی مشکل تھا، خواہش ہے کہ پاکستان اس ورلڈ کپ کو ٹرافی کے ساتھ یادگار بنائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر بروز اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے مدمقابل انگلینڈ ٹیم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version