Advertisement

شعیب اور ثانیہ کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں ہوئی جس سے ان کا ایک بیٹا ازہان مرزا ہے۔

دونوں کھلاڑی اکثر ہی خبروں میں رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ ان کی علیحدگی سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں لیکن دونوں جانب سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آٰیا ہے۔

مشہور جوڑی کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

شادی کے فوری بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نجی خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ملاقات کا احوال بتایا تھا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے ثانیہ مرزا سے ان کی پہلی ملاقات کا سوال پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک رسمی ملاقات رہی تھی جو کہ ایک صحافی نے کروائی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 2005 میں جب میں فیڈریشن کپ کھیل رہی تھی تو پاکستان ٹیم بھی ان دنوں بھارت میں موجود تھی اور ہم لوگ ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں جم سے نکل رہی تھی تو شعیب سے ایک رسمی ملاقات ہوئی تھی اور پھر ہم تین چار سال نہیں ملے تھے۔

واضح رہے کہ شعیب اور ثانیہ کا رشتہ دبئی میں طے ہوا تھا جس کے بعد ان کی شادی بھارت اور ولیمہ پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔

یہ واحد شادی تھی جس کو دونوں ممالک کے میڈیا نے بھرپور کوریج دی تھی جب کہ ان کی شادی اپنے وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version