Advertisement

کیا فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنا جائز ہے؟

کیا فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنا جائز ہے؟

کیا فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنا جائز ہے؟

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کو ناجائز کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے مصری دارالافتا کے فتاویٰ کے سیکرٹری خالد عمران نے فٹ بال کو مفید قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالافتا کے فتاویٰ کے سیکرٹری خالد عمران نے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کو ناجائز کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فٹبال ممنوع نہیں بلکہ مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال ایک کھیل ہے جو جسم اور دماغ کو مضبوط کرتا ہے جب کہ یہ کھیل دوسری ثقافتوں کو جاننے میں اہم کردار بھی ادا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی زندگی کے کسی شعبے میں کامیاب ہونا چاہتا ہے تو وہ کامیاب لوگوں کی کہانیاں ضرور دیکھے جس سے ان کے مذہب پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ بنا فلسطین کی آواز، اسرائیلی میڈیا کو عربوں نے لتاڑ دیا

Advertisement

قبل ازیں مصر کے ایک دارالافتا کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا  تھا کہ ورلڈ کپ کے میچز دیکھنا وقت اور پیسے  کا ضیاع کرتا ہے جس کے باعث یہ ناجائز ہے۔

فتوے میں کہا گیا تھا کہ میچ دیکھنا نامہ اعمال کو خراب ، تصورات کو خلط ملط کرتا ہے اور لوگوں کو اپنی نفع کی چیزوں میں مشغول ہونے سے پھیرتا ہے۔

فتوے میں مزید کہا  گیا تھا کہ وقت ایک مسلمان کا سرمایہ ہے، وقت اور گھنٹوں کو ضائع کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version