Advertisement

جاوید میانداد نے میچ فکسنگ کی وجہ بتادی

سابق کپتان جاوید میانداد کہتے ہیں کہ کھلاڑی نہیں جانتا کہ اس کا کیریئر کب ختم ہوجائے جس کی وجہ سے میچ فکسنگ ہوتی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد کہتے ہیں کہ ہم تو کاؤنٹی کرکٹ کھیلا کرتے تھے اور مجھے کئی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو اسے ٹیم سے باہر کردیا جاتا ہے تو اس کا کیا مستقبل ہے، یہی وجہ ہے کہ فکسنگ ہوتی ہے کیونکہ کھلاڑی نہیں جانتا کہ اس کا کیریئر کب ختم ہوجائے۔

جاوید میانداد کا غیر ملکی کوچز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لیے غیر ملکی کوچز پر انحصار مہنگا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ عرصے میں پاکستان ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز پر انحصار مہنگا پڑ رہا ہے، ان کو یہاں اسٹوڈیو میں بلائیں ہم سوال پوچھیں گے کہ وہ کرکٹ کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی غیر ملکی کوچز کی تقرری کرکے اپنا دامن پچانے کی کوشش کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Next Article
Exit mobile version