Advertisement

بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

بابر اعظم

بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری بار آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر  کے لیے نامزد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

https://twitter.com/ICC/status/1608395545021751297

نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے بابر اعظم، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

Advertisement

بابر اعظم نے رواں برس  بھی ون ڈے کرکٹ میں 2021 والی کارکردگی برقرار رکھی اور 9 میچز میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے رواں برس ون ڈے کرکٹ میں 3 سنچریز اور 5 نصف سنچریز اسکور کیں  اور وہ سال کا اختتام ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزڈن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے بابر اعظم کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا۔ انہوں نے رواں برس تین سیریز کھیلیں اور تینوں میں ہی فتح حاصل کی۔

 پاکستان کو رواں برس ون ڈے فارمیٹ میں 9 میں سے صرف ایک میچ  میں آسٹریلیا کے خلاف شکست ہوئی۔

بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version