Advertisement

کراچی ٹیسٹ: کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ: کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز  نیوزی لینڈ  نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

تفصیلات کے نیوزی لینڈ نے چوتھے روز440 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے سیشن میں بغیر کسی نقصان کے مزید 79 رنز بنائے۔

Advertisement

کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کو دن کی پہلی وکٹ ملی تو یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرگئیں تاہم  کین ولیمسن ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور 200 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

Advertisement

ولیمسن کی ڈبل سنچری ہوتے ہی کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے 174 رنز کی لیڈ پر اننگز ڈکلیئر کردی اور میچ میں چائے کا وقفہ کردیا گیا۔

اس سےقبل نیوزی لینڈ نے تیسرے روز  بغیر کسی کے نقصان کے 165 رنز سے کھیل  کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں صرف 18 رنز کے اضافے کے بعد ڈیوون کونوے 92 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

نیوزی لینڈ  کی جانب سے ٹام لیتھم  113، ڈیوون کونوے 92  اور اش سودھی 65 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 438 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابر اعظم   نے سب سے زیادہ 161 رنز بنائے تھے۔ سلمان علی آغا 103 اور سرفراز احمد 86 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیسٹ میچ کیلئے ایم سی سی اور وکٹورین حکومت کا کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ

امام الحق 24، سعود شکیل 22، عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔ نعمان علی 7، محمد وسیم جونیئر 2 اور میر حمزہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل ، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے 2،2 جبکہ نیل ویگنر نے ایک وکٹ  حاصل  کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version