Advertisement

پاکستان کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا، بین اسٹوکس

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان  ٹیم کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا۔

پاکستان ٹیم کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی واحد ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جیت پر خوشی ہے، پاکستان کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

بین اسٹوکس نے کہا کہ سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جس کا نتیجہ شاندار رہا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا لیکن  کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔

’ریحان احمد پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘

انگلش کپتان نے کہا کہ ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو  پہ شاندار بولنگ  کا مظاہرہ کیا، وہ پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

بین اسٹوکس نے کہا کہ   امید ہے وہ اسی طرح پرفارم کرے گا اور انگلینڈ کو مزید میچز جتوائےگا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے کم عمر ڈیبیوٹنٹ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

انہوں نے مزید کہا  ہیری بروک نے اس سیریز میں کافی رنز بنائے، انہیں کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ  میں انگلینڈ پہلی  ٹیم ہے جس نے پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version