کیا حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ میں دوبارہ میدان میں اتر سکیں گے؟

کیا حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ میں دوبارہ میدان میں اتر سکیں گے؟
فاسٹ بولر حارث رؤف ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہیں اتر سکے تھے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند پر سے پھسل گئے تھے جس کے بعد انہیں ٹانگ کی دائیں جانب کھنچاؤ محسوس ہو رہا ہے۔
ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث ہی حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہیں اتر سکے تھے تاہم اب ان کی صحت کے حوالے سے ٹیم کے میڈیا مینجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔
قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کا کہنا ہے کہ ’حارث رؤف کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنی ہے، اس کے بعد ہی ان کی صحت کا جائزہ لیا جائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 181 رنز بنالیے، 476 رنز کا خسارہ باقی
انہوں نے مزید کہا کہ ’حارث رؤف کا ایم آر آئی ٹیسٹ تسلی کے لیے کروایا گیا ہے جب کہ وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں‘۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دو دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 181 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عداللہ شفیق 89 اور امام الحق 90 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

