مراکش کی جیت کے لیے دعا مانگنے والے سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو وائرل

مراکش کی جیت کے لیے دعا مانگنے والے سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو وائرل
فیفا ورلڈ کپ کے دوران مراکش کی ٹیم کی جیت کے لیے دعا مانگنے والے سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کا مقابلہ اسپین سے ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے اسپین کو پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی۔
جیت کے ساتھ ہی مراکش نے پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور سابق عالمی چیمپئن کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیرز مقابلے کے بعد مراکش نے اسپین کو اپ سیٹ شکست دے دی
ایونٹ کے دوران جہاں ہمیں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں وہیں اس دوران کئی ایسے واقعات بھی دنیا کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقع گذشتہ روز مراکش اور اسپین کے درمیان میچ میں دیکھنے کو ملا، جہاں مراکش سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی کو اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
AdvertisementThe real hero was this Moroccan man. He works as a security in the stadium. His home country was playing a historic game and yet he gave the pitch his back to fulfill his duties of keeping us safe. You can see the emotions on his face when Morocco won. ❤️🇲🇦❤️
#FIFAWorldCup pic.twitter.com/VPQnVkhvhK
— Mohammed Fahad Kamal (@mfk600) December 7, 2022
سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دعائیں مانگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسپین کو شکست دینے کے بعد مراکش کے کھلاڑی رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے فلسطین کا پرچم بھی لہرایا تھا جب کہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی تھی۔
AdvertisementPalestine will be free! #morocco pic.twitter.com/Be3mYEHKUu
— Muhammad Smiry (@MuhammadSmiry) December 6, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News