Advertisement

ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد کے 7 شکار، انگلینڈ 281 رنز پر آل آؤٹ

ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو ٹینٹ مسٹری اسپنر ابرار احمد 7 وکٹیں لے اڑے، انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ  میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے ’بیز بال‘ اسٹریٹجی کو اپناتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر نے انگلش بلے بازوں کی زیادہ نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجتے رہے۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ ٹیم نے 180 رنز بنالیے تھے تاہم اسے 5 وکٹوں کا نقصان بھی ہوچکا تھا۔ کپتان بین اسٹوکس 14 اور ول جیکس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، زیک کرولی 19، ہیری بروک 9 اور جو روٹ 8 رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد بھی ابرار نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں۔باقی تین وکٹیں زاہد محمود کے نام رہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1601152321798692864?cxt=HHwWgIDTwbXjt7gsAAAA

ول جیکس 31، کپتان بین اسٹوکس 30، جیمز اینڈرسن 7 ، اولی روبنسن 5 اور جیک لیچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ مارک ووڈ 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجرڈ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ فاسٹ بولر  مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پچ کی صورتحال کو دیکھیں گے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی کو برقرار رکھیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان  ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انجرڈ حارث رؤف، نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ ابرار احمد، محمد نواز اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔پچ خشک ہے، ہمیں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے صحیح جگہ پہ گیند کرنا پڑے گی۔

پاکستان ٹیم:

امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد، محمد علی

انگلینڈ ٹیم:

زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، ول جیکس، اولی روبنسن،  جیک لیچ، مارک ووڈ، جیمز اینڈرسن

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version