پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مارک کولز سے رابطہ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مارک کولز سے رابطہ
پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مارک کولز سے رابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مارک کولز سے رابطہ کیا گیا ہے جب کہ رابطہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ مینجمنٹ کمیٹی مارک کولز کو ویمنز ٹیم کا کوچ بنانے کی خواہش مند ہے جب کہ مارک کولز اس سے قبل بھی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اس وقت ویمنز ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ سلیم جعفر ہیں، رمیز راجہ کے دور میں پی سی بی نے ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے بھی اشتہار دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم کے کوچ کے لیے مکی آرتھر سے بھی رابطہ کیا جاچکا ہے جب کہ مکی آرتھر سے بات چیت خود چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

