Advertisement

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ  ایرینا میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

اس سیریز کے لیے پاکستان نے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

کامران غلام کو حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ حسن علی نے محمد علی کی جگہ لی ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں انجرڈ ہونے والے حارث رؤف کو قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ ابھی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو فٹ قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض بدستور بابر اعظم انجام دیں گے جب کہ عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق اور کامران غلام کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں دیگر اسکواڈ میں محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ براستہ دبئی کل صبح کراچی پہنچے گا۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری کے دوران ملتان میں کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version