Advertisement

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں زخمی ہونے کی کہانی بتادی

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں زخمی ہونے کی کہانی بتادی

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں زخمی ہونے کی کہانی بتادی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شاہین آفریدی گرنے کی وجہ سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں زخمی ہونے کی کہانی بتائی ہے۔

Advertisement

شاہین آفریدی کی یہ ویڈیو قومی ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر کی ہے جس میں انہوں نے تفصیل سے اپنی انجری اور بعد میں گھٹنے کی تکلیف کے بارے میں بتایا ہے۔

شاہین آفریدی کہتے ہیں ’جب میں گرا تو لگا جیسے میرا گھٹنا کٹ گیا ہے جب کہ درد بہت زیادہ تھا اور چلا بھی نہیں جارہا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت میرے ساتھ حارث رؤف بھی موجود تھے اور وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ آجاؤ جس پر میں نے ان سے کہا کہ رک جاؤ مجھے دیکھنے تو دو‘۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ کچھ اور مسئلہ ہوگیا ہے، جب فزیو آئے تو میں نے انہیں کہا کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہے اور ابھی میرے دو اوورز باقی ہیں جس کی وجہ سے میرا جانا ضروری ہے‘۔

شاہین آفریدی بتاتے ہیں ’فزیو نے مجھے کہا کہ آپ نا جائیں ورنہ آپ کی سوجن بڑھ جائے گی، کوئی بڑا مسئلہ نہ ہوجائے۔ میں نے جب اوور کی پہلی گیند کروائی تو کپتان نے مجھے کہا کہ نہیں اب آپ نہ کروائیں اور واپس چلے جائیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے اور رہے گی بھی کہ جب تک کے جان ہے، اس ٹیم پر قربان ہے‘۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کا ری ہیب بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version