Advertisement

بنگلادیش سے شکست کے بعد روہت شرما غصے میں آگ بگولا

روہت شرما کا انٹرویو وائرل

بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کو ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی بنگلادیش سے چار رنز سے شکست ہوگئی ہے جب کہ سیریز بنگلادیش نے 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور دیپک چہار زخمی ہوگئے تھے، میچ کے دوسرے اوور میں گیند انگوٹھے پر لگنے کی وجہ سے روہت شرما زخمی ہوئے جب کہ دیپک چہار بھی ان فٹ دکھائی دیے اور صرف تین اوورز ہی کراسکے۔

          علاوہ ازیں بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ اور رویندر جدیجا کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان کے بغیر ہی اتری تھی۔

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کہتے ہیں کہ ’کھلاڑیوں کو اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت ہے، یقینی طور پر ہماری ٹیم میں چوٹ تشویش کا موضوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے، ہوسکتا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ایسا ہورہا ہو۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں یہ سمجھنے کی ضرروت ہے کہ اگر وہ بھارت کے لیے کھیل رہے ہیں تو انہیں اپنا سو فیصد دینا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں این سی اے کے ساتھ میٹنگ کرکے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر نظر رکھنی ہوگی، ہم آدھے ادھورے کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کے لیے نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ روہے شرما، دیپک چہار اور کلدیپ سنگھ بنگلادیش کے خلاف تیسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے جب کہ روہت شرما کا ٹیسٹ کھیلنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وہ ڈاکٹرز سے مشورے کے لیے ممبئی جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version