Advertisement

فخر زمان اور حارث سہیل ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل

فخر زمان

فخر زمان اور حارث سہیل ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل

فخر زمان اور حارث سہیل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ  ہم نے فخر زمان اور حارث سہیل کو آج فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ  کےممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان کپ میں بھی کھیل رہے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل  نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان نے 21 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا   جس میں شرجیل خان اور شان مسعود کی واپسی ہوئی تھی۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں سرفراز احمد، خوشدل شاہ اور زاہد محمود کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ زخمی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، شرجیل اور شان کی واپسی

Advertisement

واضح رہے کہ  دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی جس کا پہلا میچ  9 جنوری، دوسرا میچ 11 جنوری اور تیسرا  میچ 13 جنوری کو کھیلا  جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے تمام میچز کراچی  کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version