Advertisement

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دے دی ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اختتام پزیر ہوگیا ہے جس میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن نے فتح اپنے نام کی ہے جب کہ ام باپے کی ٹیم فرانس رنر اپ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم فرانس کو 3 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

اسی طرح تیسرے نمبر کی ٹیم کروشیا کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ چوتھے نمبر کی ٹیم مراکش کو 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ایک بڑی انعامی رقم ملے گی۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق کوارٹر فائنل کھیلنے والی ہر ٹیم کو 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جب کہ راؤنڈ آف 16 کھیلنے والی ٹیموں کو 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ورلڈ کپ کھیلنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے اخراجات کی مد میں ہر ٹیم کو 15 لاکھ ڈالر علیحدہ سے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 جیتنے والی فرانس ٹیم کی فٹ بال فیڈریشن کو فیفا کے 40 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ میں سے تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر ملے تھے۔

یاد رہے کہ فیڈریشن کو ملنے والی ساری انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم نہیں ہوتی بلکہ انہیں اس کا ایک اچھا حصہ ملنے کی امید ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version