Advertisement

شاہد آفریدی اپنی تعریف پر آبدیدہ ہوگئے

شاہد آفریدی اپنی تعریف پر آبدیدہ ہوگئے

شاہد آفریدی اپنی تعریف پر آبدیدہ ہوگئے

عمران نذیر کی جانب سے شاہد آفریدی کی تعریف کرنے پر سابق کپتان آبدیدہ ہوگئے۔

کرکٹر عمران نذیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کی جانب سے کی جانے والی مدد کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب میری انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا تھا جو شاہد آفریدی نے کروایا تھا، میری شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ بہت ساری دعائیں ہیں‘۔

عمران نذیر نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا بھی کیا جس پر میزبان عدنان صدیقی نے کہا کہ ’اس میں شاہد آفریدی کا کمال ضرور ہے لیکن ان سے بڑھ کر والدین کا کمال ہے جنہوں نے ان کو ایسی تربیت دی‘۔

میزبان اداکار نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی اکثر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک اننگز تو کھیل لی لیکن اب ایک نہ ختم ہونے والی اننگز ہے جو انسانیت کی خدمت ہے جب کہ سابق کپتان اپنی تعریف سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی سے ملنے والی بزرگ خاتون کچھ دیر بعد چل بسیں

Advertisement

واضح رہے کہ عمران نذیر نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں کسی نے مرکری پلادی تھی جس کی وجہ سے ان کے سارے جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version