Advertisement

مچل اسٹارک باپ بیٹے کو آؤٹ کرنے والے بولر بن گئے

مچل اسٹارک باپ بیٹے کو آؤٹ کرنے والے بولر بن گئے

مچل اسٹارک باپ بیٹے کو آؤٹ کرنے والے بولر بن گئے

بین الاقوامی کرکٹ میں باپ اور بیٹے کو آؤٹ کرنے والے تین بولرز ہیں جن میں آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک بھی شامل ہیں۔

آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک حال ہی میں کرکٹ کی ایک نایاب فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے معروف سابق کرکٹر شیو نارائن چندرپال کے بیٹے ٹیگنارائن چندر پال کو آؤٹ کیا ہے۔

اتفاق سے مچل اسٹارک نے ایک دہائی قبل شیو نارائن چندرپال کو بھی آؤٹ کیا تھا جب کہ بیٹے کو بھی آؤٹ کرنے کے بعد وہ اس نایاب فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مچل اسٹارک کے علاوہ بھی بولرز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں آئن بوتھم اور وسیم اکرم شامل ہیں۔

دونوں بولرز نے نیوزی لینڈ کے باپ بیٹے کی جوڑی لانس کیرنز اور کرس کیرنز کا آؤٹ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے 1985 میں لانس کیرنز کو آؤٹ کیا تھا جب کہ دو سال بعد کرس کیرنز کو آؤٹ کیا تھا۔

اس طرح آئن بوتھم نے 1990 کی دہائی کے آغاز میں کرس کیرنز کو آؤٹ کیا تھا جب کہ لانس کیرینز کئی مرتبہ آئن بوتھم کے ہاتھوں آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version