بھارت کا پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزہ جاری کرنے کی خبر جھوٹی نکلی
بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی وزارت خارجہ نے کلیئرنس نہیں دی ہے، بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں جب کہ کھیلوں میں سیاست کو لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے نہ ملے
چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ جو ورلڈ باڈی کے صدر بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کو مستقبل میں میزبانی دینے پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنا تھی جس کے لیے ٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پانچ سے سترہ دسمبر تک کھیلا جانا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی جب کہ قومی بلائنڈ ٹیم دو مرتبہ ایونٹ کی رنر آپ رہ چکی ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا تھا جب کہ دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8 دسمبر کو ہونا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News