Advertisement

والی بال میچ کے دوران گولیاں چل گئیں، مقامی کھلاڑی جاں بحق

والی بال میچ کے دوران گولیاں چل گئیں، مقامی کھلاڑی جاں بحق

والی بال میچ کے دوران گولیاں چل گئیں، مقامی کھلاڑی جاں بحق

راولپنڈی: والی بال میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چلنے سے مقامی کھلاڑی جاں بحق ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں والی بال میچ جاری تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس کی وجہ سے ایک مقامی کھلاڑی جاں بحق ہوگیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے کھلاڑی کا نام جنید خان بتایا گیا ہے جب کہ فائرنگ سے ایک اور کھلاڑی بھی شدید زخمی ہوا جس کا نام ناصر بتایا جارہا ہے۔

زخمی اور جاں بحق ہونے والے کھلاڑیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ روان عابد اور اعجاز نے کی جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو مقامی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ والی بال میچ کھیلا جارہا تھا جس دوران عابد اور اعجاز نے دوسری ٹیم پر فائرنگ کی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر محمد نبیل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

Advertisement

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version