نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ
لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے کراچی کے لیے روانہ ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ براستہ دبئی پاکستان پہنچے گا جب کہ ٹیم کل صبح کراچی پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔
ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے کراچی میں ہوگا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری کے دوران ملتان میں کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں ون ڈے سیریز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا جس کا دوسرا میچ 12 جنوری اور تیسرا 14 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ تمام میچز کراچی میں منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، ون ڈے اسکواڈ 4 جنوری کو کراچی پہنچے گا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیوں منسوخ کیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی
نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت تم ساؤتھی کریں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں اش سودھی، مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، کین ویلیمسن، نیل ویگنر اور ول ینگ شامل میں۔
نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ
ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں ہنلی شپلی، اش سودھی، ہنری نکولس، ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، فن ایلن، لوکی فرگوسن، مائیکل پرسویل، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News