Advertisement

کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کے بعد کھیل جاری رکھیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کے بعد کھیل جاری رکھیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کے بعد کھیل جاری رکھیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کے بعد بھی کھیل جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی اپنے ملک کے لیے کھیل جاری رکھنے اور ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیونل میسی فٹ بال ورلڈ کپ کے فوری بعد ریٹائر نہیں ہوں گے جب کہ وہ مزید کچھ وقت کے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے لیونل میسی کا کہنا ہے کہ ’میری خواہش ہے کہ ایک چیمپئن کھلاڑی کے طور پر ابھی چند مزید میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے کا اعزاز پاؤں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ اپنے کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں، صرف ورلڈ کپ ٹرافی نہیں تھی جو اب حاصل کرلی ہے‘۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا 36 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ انہیں عالمی چیمپئن بنوانے میں میسی کا خاص کردار رہا ہے۔

اس سے قبل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ مسلسل کھیلتے رہیں گے یا مختصر وقت کے لیے کھیلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version