شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ (نومبر) کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شاہین آفریدی کے علاوہ دو انگلش کھلاڑی جوز بٹلر اور عادل رشید شامل ہیں۔
جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اپنی ٹیم کی قیادت کی اور اسے فاتح بنانے میں اہم کردار کیا۔انہوں نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں 49 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز کی یادگار اننگ کھیلی تھی۔
انگلش کپتان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 207 رنز بنائے تھے جس میں دو نصف سنچریز شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ابتدائی تین میچز میں وکٹ حاصل نہ کرسکنے والے عادل رشید نے آخری تین میچز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کے ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 11 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے خلاف فائنل میں شاہین نے ایلکس ہیلز کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا تھا تاہم میچ کے اختتامی مراحل میں ان کی انجری کے سبب پاکستان ممکنہ طور پر ٹائٹل سے محروم ہوگیا۔
Have you checked the nominations for the ICC Men’s Player of the Month for November 2022 yet?
Vote now 🗳️ https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/12/720436/amp/ pic.twitter.com/EWJza6ioIc
Advertisement— ICC (@ICC) December 6, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News