Advertisement

یہ ہمارے لیے دوسری سب سے بڑی خوشی تھی، مسٹری اسپنر ابرار احمد کے والد

یہ ہمارے لیے دوسری سب سے بڑی خوشی تھی، مسٹری اسپنر ابرار احمد کے والد

یہ ہمارے لیے دوسری سب سے بڑی خوشی تھی، مسٹری اسپنر ابرار احمد کے والد

مسٹری اسپنر ابرار احمد کے والد انور اسلام کہتے ہیں کہ آج ہماری زندگی کا دوسرا خوشی کا دن ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان مسٹری اسپنر ابرار احمد نے گذشتہ روز ملتان ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا اور انگلینڈ کی ٹیم کے چھکے چھڑا دیے۔

انہوں نے کھیل کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے قبل ہی انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا تھا جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی۔

انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے پر ابرار احمد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال ہیں جب کہ ان کے والد نے بیٹے کی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ابرار احمد کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ ان کے لیے دوسرا خوشی کا لمحہ تھا جب کہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ وہ تھا جب ابرار احمد نے قرآن پاک حفظ کیا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں، ابرار نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو پر سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

ابرار احمد کے بھائی امجد احمد کہتے ہیں ’ان کی ڈومیسٹک کارکردگی نے مجھے ان کی خوبیوں کا احساس دلایا جب کہ مجھے یقین تھا کہ ایک دن وہ پاکستان کے لیے ضرور کھیلے گا‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرکے ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے 13 ویں اور 7 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version