Advertisement

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے تاریخی دورے پر گزشتہ روز کراچی پہنچی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  پاکستان کے خلاف 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

آخری مرتبہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کراچی میں ٹیسٹ میچ اکتوبر 1990 میں ہوا تھا جس میں جاوید میانداد کی کپتانی میں پاکستان نے ایک اننگ اور 43 رنز سے فتح  حاصل کی تھی۔

Advertisement

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک  چھ میچز کھیلے گئے جن میں سے تین میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ سیریز کی منسوخی: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل  اسٹیڈیم کراچی )میں ٹریننگ کی۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے مابین پاکستان کی سرزمین پر آخری ٹیسٹ میچ مئی 2002 میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگ اور 324 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ ٹیم موجودہ دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version