سدرہ امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

سدرہ امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کو پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کیٹیگری میں نومبر کے لیے پلئیر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کو بھی ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
A first-time winner of the ICC Women’s Player of the Month award for November 2022 🎉
Find out who it is 👇
Advertisement— ICC (@ICC) December 12, 2022
سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 277 رنز بنائے تھے جب کہ لاہور میں ہونے والے میچ میں انہوں نے خواتین کے ون ڈے میچز میں پانچواں سب سے بڑا اسکور بھی بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اکتوبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ندا ڈار بھی شامل
انہوں نے اس میچ میں 176 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ دوسرے میچ میں بھی وہ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور تیسرے میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
اس طرح پہلے دو میچز میں اپنی کارکردگی کی بدولت سدرہ امین پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
سدرہ امین آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ وہ اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک میں رہنے والی والی پاکستانی بلے باز ہیں۔
دوسری جانب مینز کیٹیگری میں انگلینڈ کے جوز بٹلر کو آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News