Advertisement

رمیز راجہ کو کام کرنے کا موقع دیا گیا، اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں، عاقب جاوید

رمیز راجہ کو کام کرنے کا موقع دیا گیا، اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں، عاقب جاوید

رمیز راجہ کو کام کرنے کا موقع دیا گیا، اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں، عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا خیال ہے کہ رمیز راجہ اکیلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ’رمیز راجہ پی سی بی میں ون مین شو تھے جس کا انہوں نے خود اعتراف کیا ہے‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ نجم سیٹھی پر پھٹ پڑے

عاقب جاوید کہتے ہیں ’رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کا موقع دیا گیا لہذا اب نجم سیٹھی کو بھی کام کرنے دیا جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے رمیز راجہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور نئی آنے والی حکومت کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیئرمین لانے دیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ بہت اچھا ثابت ہورہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی میں رمیز راجہ کی چیئرمین شپ کے دوران پی ایس ایل فرنچائزز سمیت تقریباً ہر کوئیا ان سے ناراض تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو پاکستان میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ صرف اختیار چاہتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ نجم سیٹھی کو نہیں معلوم کہ انہیں پی سی بی میں کتنے ماہ رہنا ہے جب کہ انہیں پاکستان کرکٹ میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کے چھاپے کی طرح  حملہ کیا جس کی وجہ سے میں اپنے دفتر سے سامان تک نہیں لے اٹھا سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version