Advertisement

انگلش بولر ملتان کی پچ پر بولنگ کرا کر خوش

انگلش بولر ملتان کی پچ پر بولنگ کروا کر خوش

انگلش بولر ملتان کی پچ پر بولنگ کروا کر خوش

انگلش بولر جیک لیچ نے دوسرے ٹیسٹ میں ملتان کی پچ پر بولنگ کرواکر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انگلش بولر جیک لیچ نے آج ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے ملتان کی پچ پر بولنگ کرواکر خوشی کا اظہار کیا۔

          انگلش بولر کہتے ہیں ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ہمارے لیے اچھا رہا جب کہ بین ڈکٹ کے بعد ہیری بروک نے اچھی بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی پچ بیٹنگ کے لیے اتنی آسان نہیں ہے جب کہ پنڈی کے مقابلے میں پچ مختلف تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس پچ پر بولنگ کرکے انجوائے کیا، ایسی پچز پر بولنگ چیلنج ہوتا ہے لیکن آپ کو تھوڑا صبر کرنا پڑتا ہے۔

انگلش بولر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تیسرے روز بھی اسی طرح کھیلیں گے، ہمارا آج کا آغاز اچھا تھا جس کا ہمیں فائدہ ہوا جب کہ ہمیں وقفے وقفے سے وکٹیں ملتی رہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں جس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے ہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی ہمارا پلان ہوتا ہے، ہماری کوشش ہوگی جتنے ہو سکیں رنز بنائیں شاید پانچ سو رنز۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرا ٹیسٹ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 281 رنز اسکور کیے جب کہ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز کا آغاز انگلینڈ نے 79 رنز کی برتری سے کیا اور دن کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے جب کہ انگلینڈ کو مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version