Advertisement

مجھے خوشی ہے اپنے والدین کے ملک میں ڈیبیو کیا، ریحان احمد

مجھے خوشی ہے اپنے والدین کے ملک میں ڈبیو کیا، ریحان احمد

مجھے خوشی ہے اپنے والدین کے ملک میں ڈبیو کیا، ریحان احمد

انگلش اسپن بولر ریحان احمد نے پاکستان میں ڈیبیو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش اسپن بولر ریحان احمد کا کہنا تھا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ اپنے والدین کے ملک میں ڈبیو ہوا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے ہی دن دو وکٹیں ملنے پر بے حد خوش ہوں، میچ کھیلنے پر اپنے تاثرات بیان نہیں کرسکتا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میری ملاقات شین وارن سے ہوئی تھی، کچھ ٹپس ملی تھی۔ سب سے کم عمر انگلینڈ کی طرف سے ڈبیو کرنے پر فخر ہے‘۔

واضح رہے کہ ریحان احمد نے انگلینڈ کی جانب سے کراچی ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے جب کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے آج پاکستان کے خلاف اپنے ڈٰبیو میچ کی پہلی اننگز میں 89 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل اور فہیم اشرف کو آؤٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے جس کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم 304 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جب کہ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنالیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version