Advertisement

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے نہ ملے

بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے  جاری نہ کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت  کے لیے ابھی تک ویزے جاری نہ کیے گئے۔

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں  کیے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہوگا جس کی  افتتاحی تقریب دہلی میں منعقد ہوگی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت ، آسٹریلیا  ، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Advertisement

ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا تھا۔ روایتی حریف بھارت  کے خلاف 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version