Advertisement

شاہین آفریدی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

شاہین آفریدی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

شاہین آفریدی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگیا ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی انجری کے باجود کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم پہن گئے ہیں جب کہ ان کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار فاسٹ بولر اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں سے مل رہے ہیں جب کہ اس موقع پر انہیں حارث رؤف سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ انگلینڈ کے اوپنر نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 233 رنز پر گری جب بین ڈکٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جب کہ زاہد محمود نے یہ وکٹ حاصل کرکے اپنی پہلی بین الاقوامی وکٹ حاصل کی ہے۔

بین ڈکٹ 107 اور زیک کرولی 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوئے روٹ 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ نے پہلے دن کے کھیل میں 62 ویں اوور کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ اولی پوپ 86 اور ہیری بروک 38 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version