Advertisement

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل کا انعقاد مشکل میں پڑگیا

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل کا انعقاد مشکل میں پڑگیا

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل کا انعقاد مشکل میں پڑگیا

سفری ہدایات کے تحت غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے میچز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا ہے کیونکہ غیرملکی کھلاڑیوں نے سفری ہدایات کے تحت ان صوبوں میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او فیصل حسنین نے بتایا کہ ہم پی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی کروانا چاہتے ہیں لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے ممالک کے سفری ہدایات نامہ کے تحت ان صوبوں میں نہیں آنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بھی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو، کھلاڑیوں کو محتاط سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اور خیبر پختونخوا حکرمت کے درمیان حیات آباد کرکٹ اسٹیڈٰیم بورڈ کی تحویل میں دینے کے لیے معاہدہ ہوا جب کہ صوبے میں کرکٹ ٹیلنٹ کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 آئندہ سال 9 فروری سے 19 مارچ کے دوران لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version