Advertisement

وسیم اکرم کی رمیز راجہ پر تنقید، نجم سیٹھی کے معترف

وسیم اکرم کی رمیز راجہ پر تنقید، نجم سیٹھی کے معترف

وسیم اکرم کی رمیز راجہ پر تنقید، نجم سیٹھی کے معترف

وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ضروری نہیں کہ ایک کرکٹر پی سی بی میں سب سے اوپر ہو‘۔

انہوں نے رمیز راجہ کی برطرفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ چھ دن کے لیے آئے تھے جو اب اپنی اصل جگہ پر واپس آگئے ہیں، نجم سیٹھی تجربے کار آدمی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں یہ تصور غلط ہے کہ ایک کرکٹر کو ہی پی سی بی کا چیئرمین ہونا چاہیے، یہ ایک انتظامی کام ہے لہذا آپ کو تمام بورڈز کے ساتھ مناسب تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

وسیم اکرم کہتے ہیں کہ نجم سیٹھی اس کام کے لیے صحیح آدمی ہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر لوگ ناراض ہوجائیں۔

انٹریو کے دوران وسیم اکرم نے ایشیاکپ 2023 کی میزبانی کے تنازع پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے بہت سمجھداری کے ساتھ جواب دیا ہے، یہ سب دونوں حکومتوں کی منظوری پر منحصر ہے۔ آپ کو تمام بورڈز کے ساتھ مناسب طریقے سے بات کرنی ہوگی۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ’یہ گلی کوچوں کی کرکٹ نہیں کہ آپ نہ آئیں تو ہم بھی آپ کے ملک نہیں جائیں گے، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ بچے کون ہیں جو پاکستان میں آکر کرکٹ چلاتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان ایشیاکپ 2023 کی میزبانی کرنے جارہا ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا ہے تو ہم بھی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہیں کریں گے۔

تاہم اب پی سی بی نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے4 فروری کو بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version