شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی سلیکشن کے لیے نیا معیار مقرر کردیا

شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے لیے پچ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف پچھلے میچز سے پچ میں بہتری آئی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی مزید باؤنس کی امید رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بینچ کی طاقت کو بڑھانے کے لیے دو قومی ٹیمیں بنانے کے خواہش مند
انہوں نے کہا کہ ’میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی پچ سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ میں مزید باؤنس چاہتا ہوں لیکن یہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار کی گئی پہلی پچز سے بہتر ہے‘۔
انہوں نے پاکستان میں باؤنسی پچز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی کھلاڑیوں کو غیر ملکی پچز پر کھیلنے میں بھی مدد ملے گی۔
بعد ازں شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کریں گے جن کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 رنز فی 100 گیندوں سے کم ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کوئی ایسا بلے باز منتخب نہیں کیا جائے گا جس کا ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ 135 سے زیادہ نہ ہو۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوروں کے ساتھ ساتھ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دوروں کا شیڈول بھی بنائے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

