Advertisement

میں تعلیم کی وجہ سے فکسنگ کی لعنت سے بچا رہا، رمیز راجہ

رمیز راجہ

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں تعلیم کی وجہ سے فکسنگ کی لعنت سے بچا رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی جی سی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ میں فکسنگ کی بھیانک رات آئی تھی لیکن میں  اس لعنت سے بچا رہا جس کی بڑی وجہ تعلیم ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے تسلسل کو نہیں چلنے دیا جاتا۔ اسپورٹس میں آگے بڑھنے کا اچانک سلسلہ ختم کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔

مزید  پڑھیں: سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بول نیوز کو انٹرویو پر پی سی بی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنا کیس لڑنے نہیں آیا مگر جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ یہاں پچھلے دروازوں سے جگہ بنانے کا کلچر پورے ملک میں آیا ہوا ہے۔ آئین کو توڑ کر یہاں ایک بندے کو نوازنے کے لیے شب خون مارا گیا۔

Advertisement

سابق چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  تسلسل ٹوٹنے کے باوجود بابر اعظم کی ٹیم لڑکھڑاتی نہیں ہے اور یہ  بابر اعظم اور اس کی ٹیم نے میدان میں کھڑے ہوکر ثابت کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان جونیئر لیگ کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا، رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ  پاکستان نے فرسٹ ورلڈ کی ٹیموں کو آنکھیں دکھا کر ہرایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لوگ سوشل میڈیا پر جھوٹی باتیں کرکے عزت اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کو موبائل چھوڑ کر میدان آباد کرنے چاہیئں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  طالبات کو ویمن کرکٹ کو فروغ دینا چاہیئے کیونکہ پاکستان ویمن ٹیم اچھا کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version