Advertisement

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑی شامل

نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں تین نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے روشناس کرایا جائے۔

اسی مناسبت سے عبوری سلیکشن کمیٹی نے نوجوانوں کے ایک اور بیچ کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

بلے باز حسیب اللہ، صائم ایوب اور فاسٹ بولر احسان اللہ کو دوسرے ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ڈگ آؤٹ شیئر کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں سلیکٹرز نے باسط علی، عرفات منہاس اور محمد ذیشان کو بھی اس کے لیے مدعو کیا تھا۔

یہ دونوں نوجوان بلے باز پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ حسیب اللہ نے بلوچستان کے لیے 10 اننگز میں 50.40 کی اوسط سے 504 رنز بنائے ہیں

Advertisement

سندھ کے لیے صائم ایوب نے 10 اننگز میں 461 رنز بنائے ہیں، اور خیبرپختونخوا کے احسان اللہ نے 10 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

تینوں نوجوانوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں بھی اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ٹاپ کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا اشتراک کریں اور ان کے کھیل سے سیکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version