Advertisement

بھارتی پچز بابر الیون کو پریشان نہیں کرے گی، عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں  بھارتی ٹریکس بابر الیون کو پریشان نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی اسپورٹس چینل نے عاقب جاوید کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارتی پچز پر جدوجہد نہیں کرنا پڑے گی۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو ورلڈ کپ میں مشکل وقت دیا ہے۔ جب پاکستان ورلڈ کپ کے لیے بھارت جائے گا تو اسے وہاں کی پچوں پر کھیلنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستانی پیس بیٹری کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ جیسی نہیں ہے، جہاں بھارتی بلے باز آکر 400 رنز بنالیں۔ اس بولنگ لائن اپ کے خلاف دباؤ کے حالات میں 300 کا اسکور کرنا بھارت کے لیے مشکل ہوگا.

پاکستان کے لیے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کو مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد شو پیس ایونٹ کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دے اور ان کی ترتیب اور کمبی نیشن کو درست کر لیں تاکہ کھلاڑی اچھی طرح تیار ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے بہترین بولنگ اٹیک کی وجہ سے دیگر ٹیموں پر برتری حاصل کرے گا۔

Advertisement

عاقب جاوید کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے میں بہتر ہے کیونکہ اسے بولنگ کی وجہ سے فائدہ ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ ہیں تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ ان میں شاداب خان اور محمد نواز بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version