Advertisement

افسوس ہے کہ ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے، سیکریٹری پی ایچ ایف

ہاکی

افسوس ہے کہ ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے، سیکریٹری پی ایچ ایف

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)حیدر حسین کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس کے خود قصور وار ہیں ۔ایشیا کپ میں اضافی کھلاڑی میدان میں نہ ہوتا تو ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

حیدر حسین نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کمیٹی بنائی لیکن اب انکوائری رپورٹ کے لیے خط لکھا ہے کہ اب تک کیوں نہیں بنی۔ قصور واروں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کے بغیر پاکستان ہاکی کا آگے چلنا مشکل ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) کو پی ایچ ایف کے معاملات پر غلط گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

سیکریٹری  پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ  ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے بھی ہم قصور وار ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

حیدر حسین نے کہا کہ پی ایس بی نے اس کے واجبات ادا کرنا تھے، یہی معاہدہ ہوا تھا، تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی، میں ایکمین کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نےمعاوضے کے بغیر کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکمین کی تنخواہ کاچیک بن چکا ہے ۔وزیر بین الصوبائی رابطہ بیرون ملک ہیں واپسی پر دستخط ہونے پر ان کو چیک بھجوا دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version