Advertisement

نجم سیٹھی کی بابر اعظم کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کی بابر اعظم کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے اور آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے پر بھی مبارکباد  پیش کی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، کرکٹر آف دی ایئر قرار

نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کے اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں اور پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں حارث رؤف، محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی مینز اور ویمنز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی کے یہ ایوارڈز پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version