بھارت نے اپنی بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی

بھارت نے اپنی بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی
لاہور: بھارت نے اپنی بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ بارڈر پار کرکے پاکستان پہنچ گئی ہے جب کہ بھارتی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشاء بیس بال کپ کھیلنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔
بھارتی ٹیم 2 دن قبل بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر واہگہ بارڈر سے واپس چلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
واضح رہے کہ ویسٹ ایشاء بیس بال کپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا اور بنگہ دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News