بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار
بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1618496511238877184
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مزید پرھیں: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل
حیرت انگیز طور پر بابر اعظم نے 2022 میں صرف 9 ون ڈے میچز کھیلے تھے لیکن انہوں نے ان 9 میچز میں 3 سنچریز اور پانچ نصف سنچریز اسکور کیں اور صرف ایک میچ میں ناکام رہے۔
صرف انفرادی سطح پر ہی نہیں بلکہ بابر کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھی 2022 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسے صرف ایک ون ڈے میچ میں شکست ہوئی۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر
واضح رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News