Advertisement

نجم سیٹھی نے کیا خوبیاں دیکھ کر شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کیا؟

نجم سیٹھی نے کیا خوبیاں دیکھ کر شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کیا؟

نجم سیٹھی نے کیا خوبیاں دیکھ کر شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کیا؟

نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کو جرات مندانہ فیصلے لینے کے لیے عبوری چیف سلیکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے کیونکہ وہی ایک ایسا شخص ہے جو جرات مندانہ فیصلے لے سکتا ہے‘۔

نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’بولڈ اور خوبصورت‘ کھلاڑی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’شاہد آفریدی نئے ٹیلنٹ کے ساتھ تجربے کرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ پرانے کھلاڑیوں میں کون اب بھی سونا ہے‘۔ میرے خیال میں ٹیم میں اس کی ہی کمی تھی جس کی وجہ سے ہمیں پچھلے ٹیسٹ میچز میں لگاتار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نجم سیٹھی کے مطابق شاہد آفریدی پاکستانی عوام کو وہ نتائج دینے کے لیے ’صحیح آدمی‘ ہیں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بینچ کی طاقت کو بڑھانے کے لیے دو قومی ٹیمیں بنانے کے خواہش مند

ان کا کہنا تھا جب شاہد آفریدی بورڈ میں تھے تو کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے تھے جب کہ وہ جرات مندانہ اور دلچسپ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم جیتنے یا ہارنے کے لیے نہیں کھیل رہے ہیں بلکہ اب ہم کھیل کی حقیقی روح کے ساتھ کھیلنے جارہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل عہدہ سنبھالنے والے نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے فوری طور پر سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version