Advertisement

ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں، کرکٹ جاری رہنی چاہیے، نجم سیٹھی

نجم سیٹھی

ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں، کرکٹ جاری رہنی چاہیے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ  بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں  لیکن کرکٹ جاری رہنی چاہیے۔

ایک بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو  میں  پاکستان کرکٹ  بورڈ  (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی  کے چیئرمین نجم سیٹھی   نے کہا کہ  نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات پتہ نہیں کیوں جاتی ہے ، یہ نیوٹرل وینیو کیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ   ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا جب ایشو اٹھا تو تب دیکھیں گے۔بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ اسی وقت ہو گا۔

مزید پڑھیں: اگر عامر واپس آنا چاہیں تو نہیں روکیں گے، نجم سیٹھی

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے رابطہ کریں گے، اگر حکومت اوکے کرے گی تو ہم بھی اوکے کر دیں گے، اگر حکومت انکار کرے گی تو ہم بھی انکار کریں گے۔

Advertisement

پی سی بی مینجمٹ  کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جے شاہ سے رابطے کی کوشش کی گئی، ای میلز کیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا،کم از کم جواب تو دینا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ میں اپنے نوجوان ساتھی سے ملنا چاہوں گا ۔میری انو راگ ٹھاکر کے ساتھ دوستی رہی ہے۔ آپ لوگوں کی سیاست اپنی جگہ لیکن ہمارے اپنے تعلقات تو ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نے کیا خوبیاں دیکھ کر شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ سب چاہتے ہیں   ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ ایک نہیں دو ہوں ، فینز بھی دیکھتے ہیں  اور اس سے ریونیو بھی ملتا ہے ۔

پی سی بی مینجمٹ  کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ  ہم تو کہیں گے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے ، پاکستان میں سب بڑے ممالک آچکے ہیں اب تو سیکیورٹی ایشو نہیں ہےلیکن یہ رویہ جو ہے کہ ہم ہیں تو ہم ہیں ، ہم جو ڈکٹیٹ کریں گے وہ ہوگا، یہ اچھی بات نہیں ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اس سال آ چکے ہیں اب باقی کیا رہ گیا ہے  ۔ہم درخواست نہیں کر رہے ، یہ ہمارا حق ہے کہ آپ آئیں اور یہاں آ کر کھیلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Next Article
Exit mobile version