کراچی ٹیسٹ؛ 319 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

کراچی ٹیسٹ: چوتھے روز کھیل کا آغاز، پاکستان ایک رن بناکر آل آؤٹ
کراچی: دوسرے ٹیسٹ میں چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چار دن کا کھیل آج ختم ہوگیا ہے۔
چوتھے روز کے اختتام تک پاکستان کے دوسری اننگز میں صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز درکار ہیں اور ایک دن کا کھیل اب بھی باقی ہے۔
چوتھا دن
پاکستان نے چوتھے روز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو سعود شکیل 124 اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: سرفراز کا آؤٹ دینے پر امپائر تنقید کی زد میں
پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان ٹیم کی دسویں وکٹ گرگئی۔ ابرار احمد کو پہلے اوور کی آخری گیند پر اش سودھی نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔
پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 449 رنز کے جواب میں 408 رنز بنائے یوں نیوزی لینڈ کو پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
.@saudshak remains unbeaten on 1️⃣2️⃣5️⃣ as Pakistan are all out for 408 🏏
New Zealand have a lead of 41 runs.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/dOwtV4U5XF
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2023
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ امام الحق 83 اور سرفراز احمد 78 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
آغا سلمان 41، کپتان بابر اعظم 24، شان مسعود 20، عبداللہ شفیق 19، حسن علی اور نسیم شاہ 4،4 جبکہ میر حمزہ اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے 3،3 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 449 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News