عثمان خواجہ کی مکی آرتھر پر تنقید

عثمان خواجہ کی مکی آرتھر پر تنقید
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے ممکنہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کو 2013 میں آسٹریلیا کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے ‘ہوم ورک’ گیٹ تنازعہ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عثمان خواجہ، جیم پیٹنسن، مچل جانسن اور شین واٹسن کے ساتھ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے، جنہیں مکی آرتھر کی جانب سے دیے گئے ہوم ورک کو جمع نہ کروانے پر ایک میچ کے لیے ممطل کردیا گیا تھا۔
کھلاڑیوں کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق سوالات کے جوابات جمع کرانے کا کہا گیا تھا لیکن ان چاروں کھلاڑیوں نے جواب جمع نہیں کروائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر کی تقرری، مصباح الحق پھٹ پڑے
عثمان خواجہ کا خیال ہے کہ مکی آرتھر اس وقت ایک بہتر حریف کی بجائے ہر چیز کو ترجیح دینے کی کوشش کررہے تھے۔
عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ ’مکی آرتھر کے ساتھ تمام سپورٹ اور کوچنگ اسٹاف دیگر بھی چیزوں پر توجہ موکوز کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن یہ اس وقت ہار کی وجہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایک بہتر ٹیم تھی جس کی وجہ سے وہ سیریز جیتی، جب کہ ہماری ٹیم اس وقت بھارت سے زیادہ فٹ نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت بھارت سے زیادہ ہنر مند ٹیم نہیں تھے جس کی وجہ سے ہم ہارے جب کہ ہم اس لیے بھی نہیں جیت سکے کیونکہ ہماری بہتر فیلڈنگ سائٹ نہیں تھی۔
عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد وہ ڈریسنگ روم میں ایک باہری شخص کی طرح محسوس کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بول کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں کی پی سی بی پر تنقی
انہوں نے مزید کہا کہ “ایک نئے آدمی کے لیے ٹیم میں فٹ ہونا پہلے ہی کافی مشکل ہوتا ہے اور جب ایسا کچھ ہوتا ہے تو اس سے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ زیادہ باہر والے ہیں‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق کوچ مکی آرتھر کو پاکستان کی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کرنا چاہتا ہے ۔
ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے باوجود بھی مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران ہونے والی بین الاقوامی سیریز میں بھی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

